حب: کاٹن فیکٹری میں گیس لیک ہونے سے دھماکا، 12 افراد زخمی

حب:    حب میں کاٹن فیکٹری میں گیس لیک ہونے سے زوردار دھماکا ہوا جس کے باعث 12 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

دھماکہ حب چوکی نظر چورنگی کے قریب نجی فیکٹری میں ہوا جہاں مزدور گیس پائپ لائن پر کام کر رہے تھے۔ اچاناک گیس لیک ہونے سے دھماکے کے نتیجے میں 12 مزدور جھلس کر زخمی ہو گئے جنہیں ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے سول ہسپتال برنس وارڈ منتقل کر دیا گیا۔  پولیس کے مطابق دھماکے سے متعلق مزید شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں.، دھماکہ گیس پائپ لائن میں ہوا، 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جنہیں کراچی منتقل کر دیا گیا۔ 

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in