خبردار، واٹس ایپ خفیہ طور پر آپکی نجی گفتگو سُن رہا ہے
راولپنڈی (نیوز ڈیسک )دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی پیغام رساں ایپلیکیشن، میٹا کی ملکیت، واٹس ایپ سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ یہ ایپ خفیہ طور پر اپنے صارفین کی نجی گفتگو سُن رہی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ واٹس ایپ خفیہ طور پر اپنے صارفین کی نجی گفتگو سُن رہا ہے، اِن دعووں نے اس کے استعمال کرنے والے دو بلین سے زائد ایکٹیو یوزرز کو سیکیورٹی اور رازداری سے متعلق شدید تشویش میں ڈال دیا ہے۔دوسری جانب واٹس ایپ کی جانب سے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن (تحفظ، رازداری اور گمنامی) کا دعویٰ کیا جاتا ہے۔واٹس ایپ کے مطابق دو صارفین کے درمیان کی جانے والی بات چیت کو کوئی تیسرا فرد یا سافٹ ویئر ڈی کوڈ نہیں کر سکتا تاہم اب سامنے آنے والے نئے دعووں نے واٹس ایپ پر ہی اپنے صارفین کی نجی گفتگو سننے کے الزامات عائد کیے ہیں جس کے بعد سے اس ایپ کے استعمال سے متعلق رازداری پر شکوک پیدا ہو گئے ہیں۔