دبئی میں ہونے والے فلم ایوارڈز کی تقریب ، پاکستانی اور بھارتی فنکار گھل مل گئے

دبئی میں ہونے والے فلم ایوارڈز کی تقریب میں پاکستانی اور بھارتی فنکار گھل مل گئے۔ پاکستان کی سجل علی، فہد مصطفیٰ ایور دیگر اداکاروں نے ایوارڈ شو میں شرکت کی، بھارتی فنکاروں سے گپ شپ بھی لگائی۔دبئی میں سجی فلم فیئر مڈل ایسٹ اچیورز نائٹ ایوارڈز کی تقریب جس میں بالی وڈ فنکاروں کے علاوہ پاکستان کے نامور اداکاروں نے بھی شرکت کی۔ پاکستان کی سجل علی مرکز نگاہ رہیں۔ بالی ووڈ اسٹار رنویر سنگھ بھی ان سے باتوں میں مصروف نظر آئے۔سجل علی کو پاکستانی سنیما کا سب سے مقبول اور ہر دلعزیز چہرہ ہونے کا ایوارڈ دیا گیا۔ ایوارڈ وصول کرتے ہوئے سجل علی نے ہمایوں سعید کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ سے یہ چاہتی تھی کہ مجھے کبھی موقع ملے تو میں اس ایک شخص کا شکریہ ضرور ادا کروں گی، جنہوں نےمجھ پر سب سے پہلے یقین رکھا اور مجھے پہلی بار مجھے بہت سارے لوگوں کے سامنے پَرفارم کرنے کا موقع فراہم کیا۔ وہ شخص ہمایوں سعید تھے۔ تقریب میں سجل علی اور فہد مصطفیٰ کے علاوہ ہمایوں سعید کو بھی ایوارڈ دیا گیا۔سجل علی کی رنویر سنگھ سے بھی ملاقات ہوئی۔ دونوں فنکار کافی دیر تک باتیں کرتے رہے۔ اس ملاقات کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی گردش کر رہی ہیں جب کہ سجل علی نے خود بھی رنویر کے ساتھ اپنی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی۔اداکار فہد مصطفیٰ نے بھی رنویر سنگھ سے خصوصی ملاقات کی اور دونوں اداکار ایک دوسرے سے گلے بھی ملے۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in