دریائے ستلج میں پانی کی تیزی لوگوں کو دوسری جگہ منتقل کرنے کی ہدایت۔


ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، دریا نے تلوار پوسٹ کے قریب واقع گاؤں حاکو والا میں بھی کٹاؤ کرنا شروع کردیا ہے۔

ہیڈ گنڈا سنگھ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے، شہریوں کے تحفظ کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دریائی بیلٹ سے ملحقہ علاقوں کو خالی کرنے کے لیے اعلانات کرائے گئے ہیں۔

دریائی پٹی سے لوگوں کی نقل مکانی کا عمل تیزی سے جاری ہے، پاک فوج اور پنجاب رینجرز کے جوان بھی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in