دلیپ کمار کی 100 ویں سالگرہ،ممبئی میں تقریب کا انعقاد
اداکاری کے مغلِ اعظم دلیپ کمار کی سالگرہ کی آج سنچری ہوگئی، ہیروز کے ہیرو کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ممبئی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں سائرہ بانو شوہر کا فلمی پوسٹر دیکھ کر جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں۔دوران تقریب سائرہ بانو نے اپنے انداز میں خود بھی شوہر کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔اس سے قبل اداکار دلیپ کمار کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر اُنہیں خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے دلیپ کمار فلم فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا تھا۔فلم فیسٹیول کے تحت دلیپ کمار کی سب سے زیادہ شہرت حاصل کرنے والی فلموں ’آن‘، ’شکتی‘ اور ’دیوداس‘ کو ایک بار پھر سنیما گھروں میں ریلیز کیا جارہا ہے۔
Visited 3 times, 1 visit(s) today