دوسرا ون ڈے، پاکستان ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیاں متوقع
راولپنڈی (نیوز ڈیسک )پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیاں متوقع ہیں۔ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں روٹیشن پالیسی کو اپنانا چاہتی ہے۔حارث سہیل دوسرے میچ میں بھی دستیاب نہیں ہوں گے، وہ تاحال کندھے کی انجری سے نجات حاصل نہیں کر پائے۔ذرائع کے مطابق شاداب خان کو آرام کرانے پر غور کیا جا رہا ہے جبکہ اسامہ میر کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔شاہین آفریدی اور حارث رؤف میں سے ایک فاسٹ بولر کو بھی آرام کرایا جاسکتا ہے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے آج راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
Visited 2 times, 1 visit(s) today