دو ریلیف ٹرینیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، ٹریک کی بحالی کا کام جاری
ہزارہ ایکسپریس حادثے کے 5 گھنٹے بعد ریلویز کی 2 ریلیف ٹرینیں حادثے کی جگہ پر پہنچ گئيں، سڑک کے ذریعے بھی ہیوی مشینری پہنچا دی گئی۔
ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا، ٹریک کی بحالی کا کام جاری ہے، حادثے کے باعث ریلوے کا کراچی سے پنجاب جانے والا ٹریک نواب شاہ تک معطل ہوگیا۔
نواب شاہ سے آگے ٹریک رواں دواں ہے، پنجاب سے کراچی آنے والے ٹریک پر ریلیف ٹرین کو راستہ دینے کے لیے کراچی جانے والی ٹرینوں کو مختلف جگہوں پر روک لیا گیا، ديگر ٹرینیں تاخیر کا شکار ہیں۔
ریلوے ٹریک کلیئر ہونے پر ہی ٹرین آپریشن بھی بحال ہو سکے گا، وزیر ریلویز سعد رفیق جلد ٹریک کی بحالی کیلئے پُر امید ہیں۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ ٹرینوں کا شیڈول تبدیل کر رہے ہيں۔
Visited 3 times, 1 visit(s) today