دیوالی پارٹی میں ملائیکہ اروڑہ کی کالی ساڑھی کے چرچے

بالی ووڈ کی بولڈ اداکارہ و ماڈل گرل ملائیکہ اروڑہ کالی ساڑھی پہن کر فیشن ڈیزائنر و فلم میکر منیش ملہوترا کے ہاں دیوالی پارٹی میں پہنچ گئیں۔سلمان خان کے بھائی ارباز خان کی سابقہ بیوی ملائیکہ اروڑہ اکثر اپنے لباس اور جاذب نظر ہونے کی بنا پر سوشل میڈیا پر چھائی رہتی ہیں۔ اس بار ملائیکہ اروڑہ نے ایک نئے روپ میں دیوالی پارٹی میں جلوہ گر ہوئیں تو ان کا یہ انداز وہاں موجود ان کے مداحوں کو کافی اچھا لگا۔اس موقع پر انہوں نے پارٹی میں موجود فوٹو گرافرز کو مختلف پوز دے کر اپنی تصاویر بھی بنوائیں جو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئیں۔ملائکہ کی اس پارٹی میں لی گئی چند تصاویر فوٹو گرافر ویرل بھیانی نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کی ہیں۔تصاویر میں ملائکہ کی کالی ساڑھی اور ہاتھ میں کالا پرس ان کی شخصیت کو چار چاند لگا رہا تھا۔اس موقع پر ملائیکہ اروڑہ کے فینس کے علاوہ ان کے سوشل میڈیا پر موجود ناقدین بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in