راکھی ساونت نے عادل خان پر قتل کرنے کے منصوبے کا دعویٰ کردیا

راولپنڈی (نیوز ڈیسک )معروف بھارتی ڈانسر و اداکارہ راکھی ساونت نےدعویٰ کیا ہے کہ “انکے شوہر عادل خان انہیں قتل کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔”بھارتی میڈیا کے مطابق راکھی ساونت نے اپنے حالیہ انٹرویو میں دعویٰٗ کرتے ہوئے کہا کہ ” میسور جیل میں قید ہونے کے باوجود بھی میرا شوہر عادل خان مجھے قتل کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے،میں دشمنوں سے محفوظ رہنے کے لیے دعائیں پڑھ رہی ہوں، مجھے ابھی پتہ چلا کہ عادل خان نے مجھے مارنے کے لیےجیل میں موجود ایک قاتل کو پیسے دیے ہیں, مجھے عادل کو صرف اتنا کہنا ہے کہ میں نے دعا پڑھی ہے اور مجھے یقین ہے کہ اللّٰہ میری دعا قبول کرے گا اور تم مجھے قتل نہیں کر سکتے۔”راکھی ساونت نے عادل خان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ “تم ایسا کیوں کرنا چاہتے ہو؟ جائیداد اور بدلہ لینے کے لیے؟”اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ” عادل کا ہر روز مجھے جیل سے فون آتا ہے، وہ مجھ سے کہتا رہتا ہے کہ مجھے تم سے پیار ہے، مجھے یہاں سے واپس لے چلو لیکن میں نے اس سے کہا کہ میں نے تمہیں معاف کردیا ہے لیکن مجھ سے دور رہو۔”اُنہوں نے عادل خان پر اپنے قتل کا منصوبہ بنانے کے الزام کو ثابت کرنے کے لیے ایک بھارتی انٹرٹینمنٹ نیوز پورٹل کو ایک وائس نوٹ بھی بھیجا ہے جس میں ان کے ایک خیر خواہ کو عادل خان کے خطرناک منصوبے کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

RakhiSawant

ShowbizNews

Bollywood

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in