سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو گرفتار کرلیا گیا
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو گرفتار کرلیا گیا۔ بتایا جارہا ہے کہ ٹرمپ نے خود کو حکام کے حوالے کردیا، ڈونلڈ ٹرمپ کی کچھ دیر میں نیویارک کی عدالت میں پیشی متوقع ہے۔ عدالت کے باہر سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کے حامی و مخالف بھی عدالت کے باہر موجود ہیں۔اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ یقین نہیں آرہا ہے کہ امریکا میں یہ سب کچھ ہو رہا ہے۔خبر ایجسی کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ پر 2016 میں اداکارہ کو رقم دے کر تعلق چھپانے کا الزام ہے۔
Visited 3 times, 1 visit(s) today