سال 2023 میں دنیا کا ایک تہائی حصہ معاشی طور پر متاثر ہو گا، آئی ایم ایف

آئی ایم ایف نے سال 2023 میں عالمی معیشت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔آئی ایم ایف کے مطابق سال 2023 میں دنیا کا ایک تہائی حصہ معاشی طور پر متاثر ہو گا، ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹیانا جورجیا نے کہا کہ معاشی اعتبار سے رواں سال گذشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ سخت ہو گا، رواں سال کے دوران امریکہ ، یورپ اور چین معاشی اعتبار سے سست روی کا شکار رہیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین جنگ اور بڑھتی قیمتوں سمیت چین میں کورونا وباء کے اثرات عالمی معیشت پر مرتب ہوں گے۔

Visited 2 times, 1 visit(s) today

You might be interested in