ساہیوال میں مکان کی چھت گرنے سے چار خواتین جاں بحق، بچوں سمیت 7 افراد زخمی
ساہیوال(نیوز ڈیسک) نواحی گاؤں میں موسلادھار بارش کے دوران مکان کی خستہ حال چھت گرنے سے 4 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق ساہیوال اورگردونواح میں طوفانی بارش کے باعث قریبی گاؤں میں گھر کی چھت گرگئی جس میں 4 خواتین جاں بحق اور بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جب کہ لاشوں کو سرد خانے منتقل کردیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئےکمشنر ساہیوال سے رپورٹ طلب کرلی اور زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔
Visited 1 times, 1 visit(s) today