سجل علی نے اپنے دل کا حال سنا دیا

راولپنڈی (نیوز ڈیسک )لالی ووڈ و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے۔ہر دلعزیز اداکارہ سجل علی سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں، اِن کی نت نئی پوسٹس دیکھنے کے لیے مداحوں کی جانب سے باقاعدہ انتظار کیا جاتا ہے جس کا اندازہ اُن کی تصویروں پر ملنے والی محبت سے کیا جا سکتا ہے۔سجل علی نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لال شرٹ پہنے اپنی تصویر پر دلچسپ کیپشن دیا ہے جسے سوشل میڈیا صارفین خوب پسند اور اس پر مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔اداکارہ کا اپنی نئی پوسٹ پر لکھنا ہے کہ ’لال میرے دل کا حال۔’

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in