سجل علی نے بالی ووڈ فلموں میں کام کرنےکی خواہش کا اظہار کردیا

راولپنڈی ( نیوز ڈیسک )پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ سجل علی نے ایک مرتبہ پھر بالی ووڈ فلموں میں کام کرنےکی خواہش کا اظہار کیا ہے۔بھارتی میڈیا سے گفتگو میں سجل علی نے سرحد پار فنکاروں کے ساتھ کرم کرنے کے حوالے سے اپنا تجربہ بتاتے ہوئے کہا کہ ان میں ایک اپنائیت ہے اور وہاں (بھارت میں) گھر جیسا محسوس ہوتا ہے۔اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ بالی ووڈ کی فلموں میں دوبارہ کرم کرنا چاہتی ہیں اور وہ کافی عرصے سے یہ بات کہہ رہی ہیں۔ سجل علی کا کہنا تھا کہ سیاست لو فن اور فنکاروں کے درمیان نہیں آنا چاہیے۔سجل علی نے کہا کہ ’مجھے اُمید ہے کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کی یہ دیوار جلد ختم ہو جائے گی۔

Visited 4 times, 1 visit(s) today

You might be interested in