سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کے دہلی استقبالیہ کی تصاویر منظر عام پر آگئیں

بالی ووڈ انڈسٹری کے نوبیاہتا جوڑے سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کے دہلی استقبالیہ کی ان دیکھی تصاویر منظر عام پر آ گئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی نے جیسلمیر کے سوریا گڑھ محل میں شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد 9 فروری کو دہلی میں اپنے قریبی دوستوں اور خاندان کے افراد کے لیے شادی کے استقبالیے کا اہتمام کیا، استقبالیہ کی ان دیکھی تصاویر اب منظر عام پر آگئی ہیں۔تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیارا ایڈوانی نے گلابی دوپٹہ کے ساتھ ایک سادہ سفید شلوار قمیص پہنا ہوا ہے جبکہ سدھارتھ نے ٹی شرٹ اور جینز کا انتخاب کیا ہے۔جوڑے کی تصاویر کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ دونوں نے استقبالیہ کی تقریب کو سادہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کے بعد کی تقریب دہلی کے لیلا محل میں منعقد ہوئی تھی، جس میں سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کو سخت حفاظتی انتظامات کے ساتھ لایا گیا۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in