سردیوں میں خشک میوہ جات کھانا صحت کے لیے مفید قرار

سردیاں آتے ہی اپنے ساتھ اس موسم کی سوغات بھی لے آتی ہیں۔ جہاں موسم سرما میں خشک میوہ جات کا استعمال بڑھ جاتا ہے وہیں بیشتر افراد اس میں موجود چکنائی سے بھی خوف زدہ ہوجاتے ہیں۔لیکن پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے، خشک میوہ جات بالخصوص بادام میں موجود چکنائی صحت بخش ہے، جو دل اور کولیسٹرول کے لیے مفید ہے۔ان میں موجود متعدد وٹامنز جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ اس کی خوبصورتی پر بھی مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں۔تاہم کیا آپ کو معلوم ہے کہ روزانہ مٹھی بھر خشک میوہ جات بالخصوص بادام کے استعمال سے صحت پر حیرت انگیز فوائد حاصل ہوتے ہیں۔خشک میوہ جات میں پائے جانے والی غذائیت بخش عناصر اچھے طریقے سے جذب ہوجاتے ہیں اور ان کو کھانے کے طبی فوائد کسی نقصان کے بغیر حاصل ہوجاتے ہیں۔کوئی شخص اگر خشک میوہ جات کے باعث الرجی کا شکار ہوتا ہے تو اسے ڈاکٹر کی ہدایات پر عمل کرنا چاہیئے۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in