سر گارفیلڈ سوبرز ایوارڈ جیتنے کی خوشی الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا، بابر اعظم

کرکٹر آف دا ایئر بننے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ سر گارفیلڈ سوبرز ایوارڈ جیتنا ان کیلئے اعزاز کی بات ہے۔ کرکٹ کا سب سے بڑا ایوارڈ جیت کر جو خوشی ہورہی ہے وہ الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا کیونکہ میرا شمار اس فہرست میں کیا گیا جہاں کئی لیجنڈز اور نامور کھلاڑیوں کے نام بھی موجود ہیں۔ایک بیان میں پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ کرکٹ کا سب سے بڑا ایوارڈ ملنے سے پاکستان کا نام روشن ہوا جس کی انہیں بےحد خوشی ہے۔بابر کا کہنا تھا کہ اس ایوارڈ کے پیچھے بڑی محنت تھی پورا سال پرفارم کرنا اور ہوم گراؤنڈ کے علاوہ مختلف کنڈیشن میں مختلف ٹیموں کے خلاف ان ہی کے گراؤنڈز پر مستقل مزاجی کو برقرار رکھنا ہوتا ہے۔#BabarAzam #PCB #Pakistan #Cricket #SirGarfieldSobersTrophy

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in