سعودیہ اور مشرق وسطی سے ؛ نگران وزیر اعظم


وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے یقین دلایا ہے کہ ان کی حکومت بجلی صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے حقائق پر مبنی غیرروایتی حل تلاش کرنے کیلئے کوشاں ہے‘عام انتخابات کا انعقاد آئین کے مطابق جلدازجلد کرانے کیلئے ہرممکن معاونت فراہم کریں گے‘

سعودی عرب اور مشرق وسطیٰ سے 25 ، 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری دو سے پانچ سال میں پاکستان آئے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو غیرملکی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت بجلی بلوں پر مالیاتی اداروں کے ساتھ کئے گئے وعدوں پر عملدرآمد کے ساتھ ساتھ عوام کو مطمئن کرنے کیلئے حقائق پر مبنی فیصلہ کرے گی، گردشی قرضہ، بجلی چوری اور لائن لاسز بڑے چیلنجز ہیں، حکومت احتجاج کرنے والے لوگوں کے جذبات مجروح کئے بغیر اس مسئلہ کا کم مدتی حل تلاش کرے گی

Visited 3 times, 1 visit(s) today

You might be interested in