سعودی ایئر لائنز نے ماہرہ خان کا سامان گم کر دیا

سعودی ایئر لائنز نے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کا سامان گم کردیا، تین دن گزر جانے کے بعد بھی ائیر لائن نے کوئی جواب نہیں دیا۔ماہرہ خان نے ٹوئٹ میں لکھا کہ  مجھے سعودی عرب سے آئے ہوئے تین دن ہوگئے ہیں لیکن سعودی ایئر لائنز ابھی تک میرے سامان کا پتا نہیں چلا سکی، انہوں نے بتایا کہ سعودی ایئر لائنز نے ان کے سامان میں شامل ایک سوٹ کیس گم کر دیا ہے جو ابھی تک نہیں ملا۔انہوں نے بار بار رابطہ بھی کیا لیکن بھر بھی سامان کے بارے میں کوئی معلومات نہیں دی گئیں، انہوں نے اس ٹوئٹ میں ائیر لائن کو ٹیگ بھی کیا اور کہا کہ وہ یہ ٹوئٹ اس لیے ہی کر رہی ہیں تاکہ اس حوالے سے حکام کی توجہ حاصل کی جاسکے۔لیکن ابھی تک کسی آفیشلز کی طرف سے ان کی ٹوئٹ پر کوئی ردعمل نہیں گیا۔

Visited 3 times, 1 visit(s) today

You might be interested in