سعودی عرب کی پہلی خاتون خلانورد 10 روزہ خلائی مشن پرجائیں گی
سعودی عرب نے پہلی خاتون خلانورد ریانا برناوی کو خلائی مشن پر بھیجنے کا اعلان کردیا۔سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کا 10 روزہ خلائی مشن AX-2 رواں برس کے وسط میں روانہ ہوگا۔ اس خلائی مشن کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ پہلی بار سعودی عرب کی پہلی خاتون خلانورد بھی خلا میں جائیں گی۔سعودی عرب کا یہ خلائی مشن امریکی ریاست فلوریڈاکے کینیڈی اسپیس سینٹر سے روانہ ہوگا جس میں خلانورد علی القرنی کے ساتھ پہلی سعودی خاتون خلانورد ریانا برناوی بھی ہوں گی۔
Visited 1 times, 1 visit(s) today