سعودی ولی عہد محمد بن سلمان ستمبر میں پاکستان آئیں گے

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا ستمبر میں دورہ پاکستان کا امکان ہے۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات کرینگے اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

ذرائع نے کہا کہ ملاقاتوں میں پاک سعودی عرب تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائیگا، دفاعی تعلقات اور مشترکہ مسلح دفاعی مشقوں پر بات ہو گی۔ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں آئل ریفائنری کے قیام پر بھی تبادلہ خیال کیا جائیگا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق محمد بن سلمان کا ستمبر کے دوسرے ہفتے میں پاکستان کے مختصر دورے کا امکان ہے۔سفارتی ذرائع نے بتایا کہ محمد بن سلمان جی 20 سربراہ اجلاس کے بعد بھارت پہنچیں گے

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in