سمندری طوفان ست رنگ نے ڈھاکا میں تباہی مچا دی
خلیج بنگال میں بننے والے سمندری طوفان ست رنگ نے دارالحکومت ڈھاکا میں تباہی مچا دی۔تفصیلات کے مطابق خلیج بنگال میں سمندری طوفان ست رنگ سے ڈھاکا میں موسلا دھار بارش شروع ہو گئی ہے، اور ساحلی علاقوں سے لوگوں کا انخلا عمل میں لایا گیا۔موسلا دھار بارش سے سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں، طوفانی ہواؤں کے نتیجے میں درخت اکھڑ گئے، متعدد علاقوں سے لاکھوں لوگوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی کا سلسلہ جاری ہے۔ساحلی علاقوں سے منتقل ہونے والے لوگوں کے لیے 7 ہزار شیلٹرز بنا دیے گئے، جب کہ ڈھائی لاکھ سے زائد افراد اب تک انخلا کر چکے ہیں۔بنگلا دیش کے محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان ست رنگ 88 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے آج بنگلادیش کے جنوبی علاقے سے ٹکرا سکتا ہے۔
Visited 1 times, 1 visit(s) today