سندھ میں والدیں بچوں کو کرونا ویکسین لگوانے سے کترانے لگے
سندھ میں 5 سے 11 سال کے بچوں کے لیے انسداد کورونا مہم کے دوران کراچی اور حیدرآباد کے ہزاروں والدین نے بچوں کو کورونا ویکسین لگوانے سے انکار کردیا ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق جس دن ویکسین لگنا تھی اس دن 44 ہزار 784 بچوں نے اسکولوں سے چھٹی کی۔

کراچی میں سب سے زیادہ 25 ہزار 177 والدین نے ضلع شرقی میں انکار کیا۔

کیماڑی میں 21 ہزار 122 اور ضلع غربی میں 17 ہزار 818 والدین نے منع کردیا۔

کراچی کے ہی ضلع وسطی میں ایک ہزار 947، ضلع کورنگی میں 11 ہزار 365 والدین نے بچوں کو ویکسین لگوانے سے انکار کردیا۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق 9257 والدین نے ضلع جنوبی، 10 ہزار 480 والدین نے ضلع ملیر میں ایسا کرنے سے منع کیا۔

حیدرآباد میں 14 ہزار168 والدین نے بچوں کو کورونا ویکسین لگوانے سے منع کیا۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق بیشتر والدین نے اسکول کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس پر انکار کیا، ویکسین لگنے پر 10 بچوں کی طبیعت بگڑی جنہیں فوری طبی امداد دی گئی۔

کراچی میں مہم کے دوران 23 لاکھ بچوں کو ویکیسن لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، کراچی اور حیدرآباد میں 5 سے 11 سال کے بچوں کو ویکسین لگانے کی 6 روزہ مہم کل ختم ہوجائے گی۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in