سنی دیول اور شاہ رخ خان کی فلموں پر نانا پاٹیکر کی تنقید۔
نانا پاٹیکر آج کل اپنی آنے والی نئی فلم ’دی ویکسین وار‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔
نانا پاٹیکر نے حال ہی میں اپنی آئندہ فلم ’دی ویکسین وار‘ کے ٹریلر لانچ کے موقع پر میڈیا کے ساتھ حالیہ ریلیز ہونے والی بہت سی فلموں سے متعلق بات چیت کی اور فلم ’جوان‘، ’غدر 2‘ اور ’ویلکم 3‘ پر تنقید کی۔
اداکار نے اپنی مزاحیہ فلم ’ویلکم‘ کے سیکویل ’ویلکم تھری‘ میں اپنے مرکزی اور مضبوط کردار سے نکالے جانے پر بات کی اور فلم میکرز کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
نانا پاٹیکر کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے میں بہت بوڑھا ہو گیا ہوں اس لیے مجھے فلم کے سیکویل سے باہر نکال دیا گیا ہے
Visited 1 times, 1 visit(s) today