سوشل میڈیا پرشادی کی پیشکش مہنگی پڑگئی ، لڑکی شکایت لے کرتھانے پہنچ گئی

لڑکا کم عمر ہے اس لیے چائلڈ ویلفئیرکمیٹی کے سامنے پیش کیا جائے گا، پولیس

سوشل میڈیا پرشادی کی پیشکش پرلڑکی نے لڑکے کیخلاف تھانے میں شکایت درج کرا دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پونا میں آٹھویں کلاس کے 14 سالہ طالب علم نے اپنے اسکول میں پڑھنے والی 13 سالہ طالبہ کو سوشل میڈیا پرشادی کی پیش کش کی اور ساتھ ہی انکار پر سنگین نتائج کی دھمکی بھی دی۔ لڑکے نے لڑکی کی تصاویر کی ویڈیو بھی بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی۔ طالبہ نے لڑکے کی پوسٹس دیکھ کر اپنی والدہ کو مطلع کیا اور ان کے ساتھ تھانے جا کر لڑکے کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کیونکہ لڑکا اور لڑکی دونوں کم عمر ہیں اس لیے سالانہ امتحانات کے بعد لڑکے کو اس کے والدین کے ساتھ بلا کر چائلڈ ویلفئیر کمیٹی کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in