سوشل میڈیا پر بیمار ذہنیت کے لوگ موجود ہیں،مہوش حیات

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ مہوش حیات نے سندھ ہائی کورٹ میں سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو باتیں پھیلائی جارہی ہیں اس سے میں، میرا خاندان ذہنی اذیت سے گزر رہے ہیں۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں آرٹسٹوں کی قدر کی جاتی ہے لیکن ہمارے یہاں سوشل میڈیا پر بیمار ذہنیت کے لوگ موجود ہیں، جن کا مشغلہ آرٹسٹوں کی بےعزتی کرنا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ عام لوگ بھی غلط افواہوں پر بنا سوچے سمجھے یقین کر لیتے ہیں۔ مجھے عدلیہ سے انصاف کی امید ہے۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in