سونا سستا ہوگیا

راولپنڈی (نیوز ڈیسک )عید کی چھٹیوں کے بعد اوپر جاتے فی تولہ سونے کے بھاؤ کو بریک لگ گئے، ملک بھر میں سونا 100 روپے فی تولہ سستا ہوگیا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 100 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 18 ہزار 700 روپے ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 86 روپے کم ہوکر 1 لاکھ 87 ہزار 500 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 17 ڈالر کم ہوکر 1984 ڈالر فی اونس ہے۔

Visited 4 times, 1 visit(s) today

You might be interested in