سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کا اضافہ
ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 700 روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 86 ہزار روپے ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 600 روپے اضافے سے ایک لاکھ 59 ہزار 465 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ 20 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 929 ڈالر فی اونس ہے
Visited 3 times, 1 visit(s) today