سونے کی قیمت میں 3800 روپے کا بڑا اضافہ
پاکستان میں فی تولہ سونا واپس دو لاکھ کی طرف بڑھنے لگا۔ آج ایک تولہ سونے کی قیمت میں 3800 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 96 ہزار روپے کا ہوگیا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3258 روپے اضافے سے ایک لاکھ 68 ہزار 38 روپے ہے۔عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ 2 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 839 ڈالر فی اونس ہے۔
Visited 2 times, 1 visit(s) today