سیاحت کو فروغ دینے کیلئے بین الاقوامی تقریب بہت اہم ہے:حسان خاور

پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور نے کہا ہے کہ سیاحت کو فروغ دینے اور ثقافتی ہم آہنگی کے لیے بین الاقوامی جیپ ریلی کی تقریب بہت اہم ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ سیاحت پنجاب کی جانب سے 17ویں بین الاقوامی جیپ ریلی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔اس حوالے سے حسان خاور نے اپنے بیان میں کہا کہ چولستان جیپ ریلی کا 8 سے 13 فروری کے جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن اس حوالے سے پورے سال تیاریاں کرتا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ ہر سال کی طرح اس بار بھی جیپ ریلی میں بین الاقوامی کھلاڑیوں سمیت خواتین بھی اس ریلی میں حصہ لے رہی ہیں۔حسان خاور نے کہا کہ جیپ ریلی میں خواتین کی کیٹ ریس سمیت بائیک ریس اور پیراگلائڈنگ کے راؤنڈز بھی شامل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ تمام کھلاڑیوں سمیت شرکاء کو کورونا سے بچنے کے لیے حفاظتی اصولوں پر عمل کرنا ہو گا۔پنجاب حکومت کے ترجمان نے مزید کہا کہ سیاحوں کو جنوبی پنجاب کے کھیل اور ثقافتی رنگ دکھائے جائیں گے۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in