سی بی آئی نے سشانت سنگھ کی منیجر کی موت کو حادثہ قرار دے دیا
بھارت کے سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کی تحقیقات کے مطابق آنجہانی سشانت سنگھ راجپوت کی منیجر کی موت حادثہ تھی۔28 سالہ دیشا سیلین 2020ء میں 8 اور 9 جون کی درمیانی شب ممبئی میں واقع فلیٹ کی 14ویں منزل سے گر کر ہلاک ہوئی تھیں۔پانچ دن بعد سوشانت سنگھ راجپوت کی پراسرار موت ہوئی تو بی جے پی رہنما نتیش رانے نے دونوں کی اموات میں تعلق پر شبہے کا اظہار کیا تھا۔سی بی آئی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دیشا شراب کے نشے میں اپنا توازن برقرار نہیں رکھ سکیں اور فلیٹ کی منڈیر سے گر گئیں۔سی بی آئی کا کہنا ہے کہ سشانت اور دیشا کی اموات میں کسی تعلق کا کوئی ثبوت نہیں۔دوسری طرف سی بی آئی سشانت کی موت کی تفتیش کر رہی ہے جسے خودکشی قرار دیا گیا تھا لیکن ایجنسی نے اب تک اپنی حتمی رپورٹ جمع نہیں کروائی ہے۔
Visited 1 times, 1 visit(s) today