شائستہ لودھی نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

پاکستان کی معروف اداکارہ شائستہ لودھی نے مکہ المکرمہ میں جاکر عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔دنیا کے اکثر ممالک میں چھٹیوں کے باعث لوگ مختلف ملکوں کا دورہ کررہے ہیں، شائستہ لودھی نے اپنے وقت کو قیمتی بنانے کیلئے دنیا کے بہترین شہروں مکہ اور مدینہ کا رخ کیا ہے۔شائستہ لودھی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ میں اپنے روحانی سفر کی مختلف تصاویر اور وڈیوز شیئر کی ہیں۔نفیس قسم کے عبایہ اور لباس میں اداکارہ انتہائی پرسکون اور مطمئن نظر آتی ہیں، انہوں نے مختلف تاریخی مقامات کا دورہ بھی کیا۔

Visited 3 times, 1 visit(s) today

You might be interested in