شادی کی تیاری اچھی چل رہی ہے، سب کو بلاؤں گا، شاہین آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے اپنی شادی کی تیاریوں سے متعلق آگاہ کیا ہے۔فاسٹ بولر حارث رؤف کے نکاح کے بعد آج کل سب کی نظریں شاہین آفریدی کی سینئر کرکٹر، بوم بوم لالا، شاہد آفریدی کی بیٹی کے ساتھ شادی پر جمی ہوئی ہیں۔حال ہی میں پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز کے کھلاڑی شاہین آفریدی نے لاہور کی یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی میں ’میٹ اینڈ گریٹ پروگرام‘ میں حصہ لیا اور اس دوران متعدد دلچسپ سوالات کے جواب دیے۔اس تقریب میں بھی شاہین آفریدی سے اُن کی شادی کی تیاریوں سے متعلق سوال کیا گیا۔اس سوال کے جواب میں شاہین آفریدی کا مختصر سے جواب میں بتانا تھا کہ شادی میں ایک ماہ رہ گیا ہے، تیاریاں بہت اچھی چل رہی ہیں، انشاءاللّٰہ اپنی شادی میں سب کو بلاؤں گا۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in