شاہین آفریدی اب اسٹورٹ براڈ کے “پسندیدہ” بولرز میں شامل ہیں۔
انگلینڈ کے سابق فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ نے شاہین آفریدی کی خوب تعریف کرتے ہوئے انہیں اپنے پسندیدہ بولرز میں سے ایک قرار دے دیا۔
اس حوالے سے اسٹورٹ براڈ نے کہا کہ شاہین آفریدی کی گیند کو سوئنگ کرنے کی صلاحیت کو سراہتا ہوں۔
اسٹورٹ براڈ نے کہا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی میرے پسندیدہ بولرز میں سے ایک ہیں، جب وہ دوڑتے ہیں تو ان کی موجودگی کا احساس ہوتا ہے اور مجھے بولرز کو ان کے رن اپ کے لیے توانائی اور جان سے دوڑتے دیکھنا اچھا لگتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی کے پاس قدرتی مہارت ہے جس طرح سے وہ گیند سوئنگ کرتے ہیں تو اسے دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے۔
اپنی گفتگو کے دوران اسٹورٹ براڈ نے شاہین آفریدی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
واضح رہے کہ اسٹورٹ براڈ نے حال ہی میں انٹرنیشنل کرکٹ س ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔
Visited 1 times, 1 visit(s) today