شاہ رخ خان دنیا کی با اثر ترین شخصیت قرار

راولپنڈی ( نیوز ڈیسک)امریکی جریدے ٹائم کے ایک سروے میں معروف بھارتی اداکار شاہ رخ خان نے دنیا کی سب سے بااثر ترین شخصیت ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ٹائم میگزین کے اس سروے میں 1.2 ملین افراد شریک ہوئے، اس سروے میں قارئین کی جانب سے ان معروف شخصیات کا انتخاب کیا گیا جو ان کے نزدیک سب سے زیادہ بااثر ہیں۔ووٹنگ کی لسٹ میں لیونل میسی، پرنس ہیری، میگن مارکل، مشیل ییہو، سرینا ولیمز، اور دیگرمعروف شخصیات شامل تھیں۔سب سے زیادہ ووٹ (چار فیصد) شاہ رخ خان کو ملے، اس طرح انہوں نے دیگر تمام معروف شخصیات پر سبقت حاصل کر لی۔شاہ رخ خان 100 سے زائد معروف فلموں میں کام کر چکے ہیں اور حال ہی میں ان کی ریلیز ہونے والی فلم پٹھان بلاک بسٹر ثابت ہوئی اور انڈیا کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن چکی ہے۔

Visited 2 times, 1 visit(s) today

You might be interested in