شاہ چارلس کی تخت نشینی کے بعد پہلی تصویر جاری

برطانوی شاہی خاندان نے شاہ چارلس سوم کی تخت نشینی کے بعد ان کی پہلی تصویر جاری کردی۔شاہ چارلس کی یہ تصویر آرٹسٹ الیسٹر بارفورڈ نے بادشاہ کو اپنے سامنے بٹھائے بغیر صرف دو ہفتوں میں آئل پینٹگ سے بنائی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق، اس آرٹسٹ نے گزشتہ ماہ بکنگھم پیلس کے استقبالیہ میں بادشاہ کو دیکھا تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ الیسٹر بارفورڈ نے 17 فروری کو بکنگھم پیلس میں ’گلوبل بائیوڈی ورسٹی یعنی عالمی حیاتیاتی تنوع‘ کی حمایت میں منعقد کیے گئے استقبالیہ میں شرکت کی اور وہاں پر اس تصویر کو بنانے کے لیے بادشاہ کا باغور مشاہدہ کیا۔بعد ازاں، آرٹسٹ نے بادشاہ کی تصویر مکمل کرنے کے لیے استقبالیہ کے دوران لی گئی تصاویر کا استعمال کیا۔الیسٹر بارفورڈ کا اس تصویر پر اپنا ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ’کاش میں بادشاہ کی اس گرمجوشی، حساسیت اور ہمدردی کو بھی پینٹ کرسکتا جو کہ ان کی لوگوں کے ساتھ گفتگو کےدوران نظر آتی ہے۔

Visited 2 times, 1 visit(s) today

You might be interested in