شکیرا کا فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں پرفارم نہ کرنے کا فیصلہ
عالمی شہرت یافتہ کولمبین گلوکارہ شکیرا کے مداحوں کے لیے مایوس کُن خبر سامنے آئی ہے۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، شکیرا نے فیفا ورلڈ کپ کی شاندار افتتاحی تقریب میں پرفارم نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، گلوکارہ نے کچھ ذاتی وجوہات کی بنا پر فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنے کے حوالے سے اپنا ارادہ بدل لیا ہے۔
ہسپانوی خبر رساں ادارے نے اطلاع دی ہے کہ یہ دعویٰ ایک شو’ایل پروگراما ڈی اینا روزا(El programa de Ana Rosa)‘میں کیا گیا تھا کہ کولمبین گلوکارہ نے فٹبال کے دنیا کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ سے دستبرداری اختیار کر لی ہے۔
Visited 1 times, 1 visit(s) today