شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا
میاں شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، قوم سے دعاؤں کی درخواست کر دی۔
مسلم لیگ کے رہنما عطا تارڑ نے ٹوئٹ میں اس بات کی تصدیق کی، انہوں نے لکھا کہ شہباز شریف نے اپنی رہائشگاہ پر اپنے آپ کو قرنطینہ کر لیا ہے اور ڈاکٹروں کی ہدایات پر عمل کر رہے ہیں. ڈپٹی سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ ن نے مزید بتایاکہ علامات ظاہر ہونے پر ٹیسٹ کرایا گیا تھا۔ ڈاکٹروں نے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔
Visited 1 times, 1 visit(s) today