شہری مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور

ذرائع کے مطابق سستے آٹے کے حصول میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، شہر میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آٹا فراہمی کے لیے ٹرک تو لگائے گئے ہیں لیکن لمبی لائنوں میں لگ کر شہریوں کو آٹا خریدنے میں دشواری کا سامنا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ پرچون کی دکانوں پر آٹا تو دستیاب ہے لیکن مہنگے ریٹس پر، جبکہ سستے آٹے کے لیے طویل لائنوں میں لگنے کی وجہ سے قیمتی وقت بھی ضائع ہو رہا ہے، پہلے بیس کلو کا تھیلا تھا لیکن اب دس کلو کا کردیا گیا ہے جس سے بار بار چکر لگتا ہے۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in