شیری رحمان 2022 کی 25 با اثر خواتین کی فہرست میں شامل
وفاقی وزیر سینیٹر شیری رحمان کو برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کی 2022 کی 25 با اثر خواتین کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔فنانشل ٹائمزکی جانب سے 2022 کی 25 سب سے زیادہ بااثر خواتین کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں وفاقی وزیر سینیٹرشیری رحمان بھی شامل ہیں۔فنانشل ٹائمز نے شیری رحمان کو “تحمل سے گفت وشنید کرنے والی خاتون” کا لقب دے دیا ہے۔فہرست میں فن لینڈ کی وزیراعظم، نائب صدر کولمبیا، وزیراعظم بارباڈوس،میگھن مارکل اور دیگر شامل ہیں۔
Visited 1 times, 1 visit(s) today