طلاق کے بعد سائرہ اور شہروز سبزواری کی نئی فلم کا پوسٹر جاری

2020 میں راہیں جدا کرنے والی پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف فنکار جوڑی شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف ایک بار پھر ایک ساتھ نظر آئیں گے۔گزشتہ روز اداکار شہروز اور اداکارہ سائرہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس، انسٹاگرام پر آنے والی نئی فلم ’بے بی لیشیئس‘ کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے یہ خوشخبری اپنے مداحوں کو سنائی۔فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے ادکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنی فلم کی خبر شیئر کرتے ہوئے بہت پُرجوش ہیں، آئندہ فروری 2023 میں ہمیں اس فلم ’بے بی لیشیئس‘ سے منسلک ہوئے 12 سال ہو جائیں گے، آپ سب کے ساتھ اپنی فلم کی پہلی جھلک شیئر کر رہی ہوں۔دوسری جانب اداکار شہروز نے سائرہ کو ٹیگ کرتے ہوئے پوسٹر شیئر کیا، پوسٹ کے کیپشن میں اداکار کا کہنا تھا کہ جی ہاں، ہماری فلم ریلیز ہونے والی ہے، ہم صرف ویلینٹائن کے آنے کا انتظار کر رہے تھے، ہماری نئی فلم ’بے بی لیشیئس‘ کی پہلی جھلک ملاحظہ کریں۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in