عالیہ بھٹ نے نئی تصویر سوشل میڈیاپر شیئر کردی

16 نومبر کو عالیہ بھٹ نے اپنی پہلی اولاد، بیٹی کو دنیا میں خوش آمدید کہا، عالیہ بھٹ اپنے حمل کے دوران بھی سوشل میڈیا سمیت شوٹنگز کے لیے کافی متحرک نظر آئی تھیں۔

عالیہ بھٹ نے جہاں اپنے ماں بننے کے عمل کو خوب انجوائے کیا اور میڈیا کی نظروں کا تارا بنی رہیں وہیں اُن کے ماں بننے کے بعد کی تصویر سے بھی بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ اب بھی کتنی متحرک اور تروتازہ ہیں۔عالیہ بھٹ نے اپنی بیٹی کی پیدائش کے بعد پہلی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جس میں اُنہیں دوبارہ سے بالکل توانا، تروتازہ اور اسمارٹ دیکھا جا سکتا ہے۔انہوں نے اپنی اس تصویر کے کیپشن میں صرف ایک لفظ ’آرام دہ‘ کے ساتھ کافی کپ کے ایموجی کا استعمال کیا ہے۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in