عام تنخواہ دار انسان ذیادہ ٹیکس دیتا ہے جبکہ برآمد کنندگان اور رٹیلرز کم ادا کرتے ہیں۔

کراچی (پی پی آئی)گزشتہ مالی سال کے دوران تنخواہ دار طبقے نے 264.3 ارب روپے ٹیکس ادا کیا۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ تنخواہ دار طبقے کی 35 فیصد شرح سے ٹیکس کی مد میں ادا رقم 75 ارب روپے سے زیادہ تھی۔ برآمد کنندگان اور ریٹیلرز مل کر بھی تنخواہ دار طبقے سے 175 ارب روپے کم ٹیکس دیتے ہیں۔گزشتہ مالی سال برآمد کنندگان اور ریٹیلرز نے 89.5 ارب روپے انکم ٹیکس ادا کیا۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق 27.7ارب ڈالر کمانے والے برآمد کنندگان نے ٹیکس کی مد میں 74ارب روپے دیے۔ ٹیکسوں میں برآمد کنندگان کا حصہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 17.4فیصد زیادہ تھا جبکہ یہ حصہ روپے کے لحاظ سے ان کی آمدنی میں اضافے سے کم تھا۔ذرائع کے مطابق برآمد کنندگان انکم ٹیکس میں اپنی مجموعی رسیدوں کا صرف 1فیصد ادا کرتے ہیں۔ معیشت کے کْل حجم میں ریٹیلرز اور ہول سیلرز کا حصہ تقریباً 19 فیصد تھا، مجموعی انکم ٹیکس میں ریٹیلرز اور ہول سیلرز کا حصہ محض 0.4فیصد رہا۔ذرائع کے مطابق ٹھیکیداروں اور خدمات دینے والوں سے ٹیکس وصولی 3فیصد اضافے سے 391ارب ، جبکہ قرض پر منافع کی مد میں وصولی 106فیصد اضافے کے ساتھ 320ارب روپے رہی۔ درآمد کنندگان نے انکم ٹیکس کی مد میں 290ارب روپے ادا کیے جو وِدہولڈنگ ٹیکس میں تیسرا بڑا حصہ ہے۔

Visited 2 times, 1 visit(s) today

You might be interested in