عبداللہ شفیق صرف بلا نہیں چلاتے آواز کا جادو بھی خوب جگاتے ہیں

سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں شاندار پرفارمنس دکھانے والے قومی کرکٹر عبداللہ شفیق صرف بلا نہیں چلاتے بلکہ آواز کا جادو بھی خوب جگاتے ہیں۔گزشتہ روز پاکستان نے 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔پاکستان کی جیت میں عبداللہ شفیق کی 408 گیندوں پر 160رنز کی اننگز نے اہم کردار ادا کیا اور وہ میچ کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے تھے۔تاہم یہ پہلی بار نہیں ہے جب عبد اللہ شفیق نے شائقین کرکٹ کا دل جیتا ہو اس سے قبل 2020 میں بھی انہوں نے بالی وڈ گانا ’تیرا میرا رشتہ ‘ گاکر شائقین کے دل جیت لیے تھے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے۔ شیئر کی جانے والی ویڈیوز میں عبد اللہ شفیق کو’ اے خدا ‘ بھی گاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ میچ میں شاندار فتح کے بعد میچ وننگ سنچری میکر عبد اللہ شفیق نے کہا کہ ان کی ایک ہی حکمت عملی تھی کہ ہدف حاصل کرنا ہے ، کامیابی سے ہدف حاصل کیا جس پر وہ اللہ کے شکر گزار ہیں۔کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ عبداللہ شفیق نے اپنی کلاس دکھائی، بہت تحمل سے شاندار اننگز کھیلی، میچ کے آخری روز پوری پلاننگ کے ساتھ کھیلے، بولرز نے پہلی اننگز میں شاندار کارکردگی دکھائی ، پہلی اننگز میں ٹیل اینڈرز نے بھر پور ساتھ دیا۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in