عدنان صدیقی کا میسی کو بہترین کارکردگی پر 5 ایکڑ کا فارم ہاؤس بطور انعام دینے کا اعلان کیا

شوبز انڈسٹری کے مقبول اداکار عدنان صدیقی نے کامیڈین مومن ثاقب اور اعجاز اسلم کے ہمراہ ارجنٹینا کی ٹیم کو فیفا کپ جیتنے پر منفرد انداز میں مبارک باد پیش کی ہے۔انسٹاگرام پر ’او بھائی مجھے مارو، مجھے مارو‘ جیسے جملوں سے مقبول ہونے والے مومن ثاقب، اداکار عدنان صدیقی اور اداکار اعجاز اسلم کی مزاح سے بھرپور ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔عدنان صدیقی نے میسی کو بہترین کارکردگی پر پاکستانی سوسائٹی میں 5 ایکڑ کا فارم ہاؤس بطور انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔اداکار کو پنجابی زبان میں ’ میسی تواڈے واسطے جہلم سوسائٹی وچ 5 ایکڑ دا پلاٹ ‘ کہتے سنا جاسکتا ہے۔جس کے بعد مومن ثاقب اپنے پیغام میں کہتے ہیں کہ میسی تم نے اپنی چھٹیاں پاکستان میں اسی فارم ہاؤس میں گزارنی ہیں۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in