علیحدگی کی خبروں کے درمیان ثانیہ مرزا اورشعیب ملک کے نئے شو کا اعلان
ایک طرف بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے درمیان علیحدگی کی افواہیں گردش کر رہی ہیں تو اسی دوران دونوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ اردو فلیکس میں جلد ایک ساتھ ٹاک شو کرتے دکھائی دیں گے۔بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اردو فلیکس نے جلد ہی ’دی مرزا ملک شو‘ کے آن ائیر ہونے کا اعلان کیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ کچھ ہفتوں سے افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان علیحدگی ہوچکی ہے، تاہم دونوں اسٹارز نے خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔
Visited 1 times, 1 visit(s) today