عمران خان نے 4 سال ملک کے خلاف سازش کی: مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں عمران خان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے 4 سال ملک کے خلاف سازش کی اور اب عمران خان اداروں کو کمزور کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 176 ووٹوں کے عوامی ریفرنڈم نے عمران خان کو حکومت سے باہر کیا اور عوام فارن فنڈڈ سازشی ٹولے سے آزادی چاہتے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ 4 سال فارن فنڈڈ فتنہ کا پاؤں عوام کی گردن پہ رہا ہے اور جینا مشکل ہو گیا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فارن فنڈڈ جتھہ ملکی سالمیت کے لیے خطرہ ہے۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in