عمران خان پر قاتلانہ حملے پر سابقہ اہلیہ جمائما کا ردعمل
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ کا بیان سامنے آگیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے ٹوئٹ کو حوالہ بناتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔
اپنے پیغام میں جمائمہ نے تحریر کیا کہ یہ وہ خبر ہے جس سے ہم خوفزدہ ہوئے۔انہوں نے مزید تحریر کیا کہ خدا کا شکر ہے کہ وہ (عمران خان) خیریت سے ہیں۔
جمائمہ نے اپنے پیغام میں عمران خان کے بچوں کی جانب سے حملہ آور کو روکنے کی کوشش کرنے والے کا شکریہ ادا کیا۔ عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے تحریر کیا کہ اس کے بیٹوں کی جانب سے ہجوم میں موجود اس بہادر شخص کا شکریہ جس نے اُس حملہ آور کو قابو کیا۔
Visited 2 times, 1 visit(s) today