عمران خان کا جمعہ 23 دسمبر کو پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان

#ImranKhan #PTIOfficial
#Punjab #KPK #Assembly

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے 23 دسمبر کو پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کردیا۔لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی او خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان کے ہمراہ ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہم دو اسمبلیاں قربان کرتے ہیں، ہم نے فیصلہ کیا ہےکہ اگلے جمعے کو دونوں اسمبلیاں توڑ دیں گے، قومی اسمبلی میں اسپیکر کے سامنے جاکر کہيں گے استعفے قبول کرو۔انہوں نے کہا کہ آج پرویز الہٰی اور محمود خان میرے ساتھ بیٹھے ہیں، آج بڑے اہم فیصلے کا اعلان کرنا ہے، جب تک شفاف الیکشن نہیں ہوں گے خوف ہے کہ ملک ڈوب جائے گا۔پی ٹی آئی چیئرمین نے پھر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ چلتی ہوئی اچھی بھلی حکومت کو بیرونی سازش سے ہٹانے کے پيچھے صرف ایک آدمی جنرل باجوہ ہے۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in