عمران خان کی رہائش گاہ پر سرچ آپریشن کی اجازت دے دی گئی
راولپنڈی (نیوز ڈیسک )لاہور پولیس زمان پارک میں واقع چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے گھر کی تلاشی کے لیے سرچ وارنٹ حاصل کرکے تلاشی کے لئے پہنچ گئی۔عمران خان کی لیگل ٹیم نے پولیس کو زمان پارک کے سرچ آپریشن کی اجازت دے دی ہے۔تلاشی کے موقع پر ایس پی رینک کا افسر اور خواتین پولیس اہلکار بھی ہمراہ ہوں گی، کمشنر لاہور بھی عمران خان کی رہائش گاہ روانہ ہو گئے ان کی نگرانی میں سرچ آپریشن کیا جائے گا۔لاہور پولیس کی جانب سے مال روڈ اور دھرم پورہ کے درمیان کینال روڈ تاحال بند ہے جبکہ زمان پارک کی طرف آنے والے تمام راستے آج بھی پولیس کی طرف سے بند ہیں۔
Visited 4 times, 1 visit(s) today